Friday, September 22, 2023

کچھ اہرامِ مصر کے بارے میں

 کچھ اہرامِ مصر کے بارے میں


اہرامِ مصر کے بارے میں باتیں کی جارہی ہیں کہ اتنے بڑے پتھر کیسے لائے گئے۔ اور اتنی اونچائی تک کیسے پہنچائے گئے۔ تو بھئ میرا مشاہدہ اور خیال بلکہ یقین ہے کہ یہ بڑے پتھر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے بنائے گئے۔ لیکن ان پتھروں کو ایک ہی سائز میں اس طرح جوڑا گیا کہ وہ ایک بڑا پتھر نظر آتا ہے۔ پرانے زمانے کے کاریگر بہت مہارت رکھتے تھے۔ کشمیر کے پرانے پل اور مغلیہ سلطنت کی طرزِ تعمیر ملاحظہ فرمائیں۔ ہمارے سکول میں ایک کمرہ ایسا بنا تھا جس کے بیرونی دیوار چوکور پہاڑی پتھروں سے مزین تھا سب اس تعمیر کے بارے میں حیرت زدہ تھے۔ کہ کس طرح ان پتھروں کو تراش کر چوکور کرکے لگایا گیا تھا۔ جب دیوار گرادی گئی تو سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔ وہ عام بے قاعدہ پتھر تھے جن کو بیرونی طرف ڈیزائین کی طرح مہارت سے لگایا گیا تھا۔ ان پتھروں کو مسالوں اور قالبوں کی مدد سے اس طرح جوڑا گیا ہو گا تاکہ ایک پتھر کی طرح نظر آئیں۔

۔۔۔۔ یعنی اہرامِ مصر کا ایک پتھر پچاس پچاس سو سو پتھروں سے مل کر بنا ہے۔۔۔ نظریہ۔۔۔


واللہ اعلم


عبد الستار سیار ۔۔۔ بقلمِ خود

No comments:

Post a Comment

پښتانۀ اؤ مغلوالي، د مغلو د تاریخ تاریک اړخ

  پښتانۀ اؤ مغلوالي، د مغلو د تاریخ تاریک اړخ لیک اؤ زیار: عبدالستار سیار مغل د بابر باچا نه مخکښی ترک وۀ يعنې ترکي ژبه یې وئېله د دوئی نیکۀ...