Friday, September 22, 2023

پاکستان میں سیلابی پانی کے ضیاع کو کیونکر روکا جائے

 سیلابی پانی کے ضیاع کو کیونکر روکا جائے


ایس نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال سیلاب آتے ہیں اور پنجاب میں بہت سارا نقصان کرتے ہیں۔  جبکہ انہی دنوں تھر کے لوگ پانی کو ترستے ہیں۔ 

 کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب سے ایک نہر تھر نہرِ سوئیز کی طرز پر کھودی جائے اور اس نقصان پھیلانے والے پانی کو تھر اور بلوچستان کو دیا جائے۔ اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اس کے لئے فنڈ نہیں تو بھائی ابتدا میں چھوٹی سی نہر بھی غنیمت ہے بعد میں وقت بہ وقت اس میں توسیع ہونی چاہئے۔ اس نہر سے کالاباغ ڈیم سے زیادہ آمدن ہو گی اور اخراجات بھی تھوڑے سے آئینگے۔جگہ جگہ پانی ذخیرہ کرنے کے چھوٹے چھوٹے بیراج بن سکتے ہیں۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کا بہت سارا بنجر زمین زیرِ کاشت بنایا جاسکتا ہے۔ ابتدا پروٹوٹائپ سے یعنی چھوٹی سطح پر کرنی چاہئے۔  بعد میں اگر حکومتیں اس میں توسیع کریں تو کشتی رانی اور آمدورفت ، فشریز کے لئے بھی یہ نہر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ موٹرویز اور ہائی ویز سے زیادہ اہم ہے۔ پاکستان کی زرعی مقاصد کے لئے جون جولائی میں جو وافر پانی پاکستان سمندر میں پھینک رہا ہوتا ہے وہ بھی اسی نہر سے ذخیرہ یا استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا اور پاکستان میں غذائی بحران کا سامنا ہے اس لئے نئی راہیں کھولنی چاہئے ۔

خواب کبھی کبھی حقیقت بنتے ہیں۔

واللہ اعلم

اللہ بہتر جانتا ہے۔

خیر اندیش

عبد الستار سیار بقلمِ خود

No comments:

Post a Comment

پښتانۀ اؤ مغلوالي، د مغلو د تاریخ تاریک اړخ

  پښتانۀ اؤ مغلوالي، د مغلو د تاریخ تاریک اړخ لیک اؤ زیار: عبدالستار سیار مغل د بابر باچا نه مخکښی ترک وۀ يعنې ترکي ژبه یې وئېله د دوئی نیکۀ...