ضلع صوابی اور بارانی زمین
ضلع صوابی میں کئ ایکڑ زمین بنجر یا بارانی ہے جس کو زیرِ کاشت لاکر ضلع کے عوام کو خوب فائیدہ ہو سکتا ہے۔ آبیانہ ٹیکس کے ذریعے حکومتی خزانے کو بھی مستقل فائیدہ ہو گا۔ یہ بنجر زمین شاہ منصور میرہ، کھنڈہ میرہ ، لاہور ، جلبئ، جلسئ تا جہانگیرہ پھیلا ہوا ہے۔ یہ خشک زمین ایک بڑی نہر اور اس سے نکلے چھوٹے بڑے ندیوں کے ذریعے سیراب کئے جا سکتے ہیں۔ جس سے یہاں کے مکینوں کو بہت زیادہ فائیدہ پہنچے گا۔ ابتدا میں شاہ منصور اور کھنڈہ تک ایک چھوٹی نہر کھودنے کا کام ہونا چاہئے۔ جس پر بہت کم لاگت آئے گی ۔ بعد میں اس میں توسیع کرکے لاہور اور جلبئ حتی کہ جہانگیرہ تک بنایا جاسکتا ہے۔ اگر حکومت زراعت کے شعبے میں سنجیدہ ہے تو یہ منصوبہ ایک ساتھ شاہ منصور سے جہانگیرہ تک نہر جو اس خشک زمین سے گذرے پر کام شروع کرسکتا ہے۔ اس کے لئے بین الاقوامی فنڈ حاصل کرنا بھی آسان ہوگا۔ ورنہ واپڈا بھی اسے تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو اس سے روزگار بھی ملے گا۔ اس توسیعی منصوبے کو اضافی پانی تربیلہ ڈیم سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس نہر سے برسات کے موسم میں تربیلہ بند کے اضافی بہاؤ کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اگر اسے غازی بروتھا کی طرح بنایا گیا تو اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جائے گی۔
واللہ اعلم
والسلام
خیر اندیش
عبد الستار سیار۔۔۔۔ بقلمِ خود
No comments:
Post a Comment